بھونگیر۔ 14؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ بھونگیر میں آج رکن اسمبلی پی شیکھرریڈی نے کسان نگر تا اربن کالونی کیلئے سڑک کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے اربن کالونی کی عوام اربن کالونی علاقے میں جانے کیلئے ریلوے گیٹ سے کافی دشواریاں پیش آرہی تھی۔جس کے پیش نظر کسان نگر علاقے سے اربن کالونی علاقے کو جانے کیلئے جدید سڑک کی تعمیر کامنصوبہ بنایا گیا۔جس کے تحت آج کاموں کا افتتاح انجام دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے سڑک کی زد میں آرہی ارضیات کے متاثرین کومعاوضہ کی ادائیگی کیلئے 1کروڑ 85 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے اربن کالونی کی عوام کو کافی راحت ہوگی۔اور یہاں کی عوام کو ریلوے گیٹ سے ہورہی مشکلات دور ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ بھونگیر شہر کی جامعہ ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسرباقی نہیں رکھی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی ہی ان کا نصب العین اسی کے پیش نظر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے۔اس موقع پر صدرنشین بلدیہ انجنیلو،اراکین بلدیہ کرن کمار،کرشٹیا،عظیم الدین،معاون رکن بلدیہ اقبال چودھری،اقلیتی سیل ٹاون صدر کاظم احمد،امجد،منیر،اور دیگرموجود تھے۔