بھونگیر میں مڈ ڈے میلس ورکرس کی ہڑتال پانچویں دن میں داخل

   

بھونگیر۔/14 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھونگیر میں آج اے آئی ٹی یو سی اور مڈے میلس ورکرس یونین کی جانب سے سرکاری اسکولس میں میڈڈے میلس اسکیم کے تحت سربراہ اشیاء ضروری کی زیرالتواء بلز کی عدم ادائیگی اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے مسائل کی عدم یکسوئی پر غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کا آغاز کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں آج پانچویں دن بھی ہڑتال جاری رہی۔اس سلسلہ میں آج احتجاجی ورکرس نے بھونگیر میں امبیڈکر مجسمہ کو پھول نچھاور کرتے ہوئے مجسمہ کو مسائل پر مبنی یادداشت پیش کی۔اس موقع پر اے آئی ٹی یو سی ریاستی صدر عمران نے ورکرس کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کیااور کہا کہ سرکاری اسکولس میں میڈڈے میلس اسکیم کے تحت طلبہ کو دوپہر کے کھانے کا انتظام کرنے والی خواتین ملازمین کم اجرات سے پریشان ہیں۔اس اسکیم کے تحت سربراہ اشیاء ضروریہ کی بلس گزشتہ 9 ماہ سے زیرالتواء ہے جس کی وجہہ سے ملازمین پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت حکومت ان ملازمین کو روزانہ 35 روپئے ادا کررہی ہے۔لیکن یہ رقم ناکافی ہے۔حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہرماہ 3500 روپئے تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم یہ اعلان پر عمل آوری نہیں ہے۔حکومت کو چاہئے ان ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کے اقدامات کرے بصورت دیگر اے آئی ٹی یو سی اور ورکرس یونین کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا جائے گا۔گورنمنٹ جونیر کالج میدان تا آر ڈی او دفتر تک پیدل ریالی منظم کی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
آرمور میونسپل آؤٹ سورسنگ ورکرس یونین کے انتخابات
آرمور۔/14 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میونسپل آؤٹ سورسنگ ورکرس یونین کے ذمہ دار محمد رفیع نے کہا کہ آرمور میونسپل آؤٹ سورسنگ ورکرس یونین اے آئی ٹی یو سی ریاستی یونین کے انتخابات عمل میں لائے گئے۔ آؤٹ سورسنگ ورکرز یونین صدر نرسنگ راؤ , بابو راؤ جنرل سکریٹری محمد رفیع کو متفقہ طور پر نو منتخب کیا گیا۔ اور انہیں شالپوشی وگلپوشی انجام دیتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔