بھونگیر میں وقف اراضی پر غیر مجاز قبضہ کی کوشش

   

عید گاہ کے تعمیری کاموں میں رکاوٹ، متولی درگاہ خواجہ بشیر الدین کی پریس کانفرنس

بھونگیر۔/13 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھونگیرمیں آج مقامی آر اینڈبی گیسٹ ہاوز میں متولی درگاہ حضرت برہان الدین اولیاء خواجہ بشیرالدین نے پریس کانفرنس منعقدکرتے ہوئے کہا کہ درگاہ حضرت راجہ باگ سوارؒ المعروف اجالے شاہؒ نزدتالاب کٹہ بھونگیر کی وقف اراضی سروے نمبر902کے تحت 3.24 ایکر موجود ہے اس اراضی کو چند افراد ناجائز طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اپنے آپ کو اراضی کا مالک بتارہے ہیں جبکہ اس اراضی تفصیلات وقف گزٹ میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اراضی پر مسجد کی تعمیر کیلئے جب تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیا تو۔یہ افراد نے ہی مسجد کے تعمیری کاموں کو روکوادیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھونگیر میں موجود قدیم عیدگاہ تنگ ہوگیا ہے۔اور ہر سال عیدین کی نمازوں میں مسلمانوں کو کافی دشواریاں پیش آرہی ہے۔اسی کے پیش نظر شہر کے مسلمانوں نے درگاہ حضرت راجہ باگ سوارؒ کی وقف اراضی پر عیدگاہ کی تعمیر کیلئے بھونگیر رکن اسمبلی کی توجہہ مبذول کروائی جس پر رکن اسمبلی بھونگیر نے عیدگاہ کی تعمیر کا تیقن دیا۔اور اس وقف اراضی پر موجود خاردار جھاڑیوں کو جے سی بی کے ذریعہ صاف کروایا۔تاہم مذکورہ افراد رکاوٹیں حائل کرتے ہوئے عیدگاہ کی تعمیر کو روکنے کی کوشش کررہے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قیمتی اراضی وقف کی ہے اور اس پر عیدگاہ تعمیر ہوکر رہے گا۔اس موقع پر سابق ضلع وقف کمیٹی رکن محمد شریف نے کہا کہ یہ قیمتی وقف اراضی پر پچھلے چندسالوں سے عیدگاہ کی تعمیر کیلئے رکن اسمبلی ،ضلع کلکٹر،اور دیگرعہدیداروں سے نمائندگی کی گئی تاہم رکن اسمبلی نے عیدگاہ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔جوکہ خوش آئند بات ہے۔رکن بلدیہ محمد شریف نے کہا کہ راجہ باگ سوارؒ کی قیمتی وقف اراضی پر عیدگاہ کی تعمیر کیلئے ہرممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر قائدین امجد،ساجد،مجیب،امتیاز،اشتیاق،اور دیگر موجود تھے۔