بھونگیر ۔ 16 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر میں معاون رکن بلدیہ اقبال چودھری کے ہاتھوں سی ایم ریلیف فنڈس کے تحت منظورہ چیکس کو استفادہ کنندگان کے حوالے کئے گئے۔بھونگیر کی عطیہ بیگم کو چیک حوالے کیا۔اس موقع پر اقبال چودھری نے کہا کہ حکومت کے فلاحی اسکیمات سے ہر مستحق فرد استفادہ کرے۔انہوں نے کہا کہ بھونگیر ضلع میں سی ایم ریلیف فنڈز کے چیکس کی منظوری عمل میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ایم ریلیف فنڈغریب ومتوسط طبقہ کے افراد کو علاج ومعالجہ کیلئے کافی کارآمد ہے۔اس اسکیم کے ذریعہ کئی افراد کو فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھونگیر شہر میں رکن اسمبلی پی شیکھر ریڈی کی خصوصی دلچسپی سے کئی افراد کو اس اسکیم کے ذریعہ مستفید کروایا گیا ہے۔ سرکاری ہاسپٹلوں کے تئیں عوام کے اعتمام میں اضافہ ہورہا ہے۔ہر ہاسپٹل میں تمام طرح کے طبی معائنہ کیلئے ڈائیگناسٹک سنٹرس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہاسپٹلس میں ڈاکٹرس کی تعداد میں اضافہ اسی طرح دیگر اسٹاف کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو تکلیف پیش نہ ہو۔اس موقع پر بی آر ایس قائدین اور دوسرے موجود تھے۔