بھونگیر میں کانگریس امیدوار کی تائید میں اردو پمفلٹس کی تقسیم

   

بھونگیر ۔ 10 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر پارلیمنٹ حلقہ کے تحت آج بھونگیر ٹاؤن کے مساجد اسلام پورہ اور طاہرہ مسجد کے پاس بعد نماز جمعہ مصلیوں سے ملاقات کرتے ہوئے محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و انچارج بھونگیر پارلیمنٹ حلقہ کانگریس، بلدیہ مجلس بھونگیر چیرمین پونم شٹی وینکٹیشورلو بھونگیر اسمبلی انچارج سریش ریڈی نے اردو پمفلٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و انچارج کانگریس پارٹی اقلیتی سل بھونگیر نے کہا کہ 13 مئی کو ہر مسلمان اپنے ووٹ کا استعمال کرے ووٹ ہمارا بنیادی حق ہے۔ رائے دہی میں حصہ لینا ہر مسلمان مردار عورت کی ذمہ داری ہے۔ دھوپ کی وجہ سے رائے دہی کے دن گھروں میں آرام نہ کریں ضرور ووٹ دیں۔ ہندوستان میں سیکولر پارٹی کی حکومت تشکیل دینا ہے۔ اس موقع پر محمد عابد علی۔ اویس چشتی، اشفاق، سید واحد، محمد رافع متین ایڈوکیٹ، محمد ٹیپو کے مہیندر، احمد اور دوسرے لوگ موجود تھے۔ مامیہ اثنائے عشری کے پاس بھی اردو پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ مولانا شمس عباس نقوی، سید مہدی حسین، سید رضا حسین، مسجد جنرل سید کلب حسین عابدی، بی جہانگیر، محمد لائیق علی، رمیش اور دوسرے موجود تھے۔