بھونگیر میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر قائدین مظہر،وینکٹیش نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کا اعلان کرتے ہوئے کسانوں کو گمراہ کررہی ہے۔کیونکہ حکومت نے صرف سال 2018سے قبل دئے گئے قرضہ جات کی معافی کا اعلان کیا ہے۔اور سال 2018 کے بعد کسانوں کو دئے گئے قرضہ جات معاف نہیں ہونگے۔جوکہ کسانوں کے ساتھ کھلواڑ ہے۔قائدین نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ کسانوں کے تمام قرضہ جات کو معاف کرے۔کیونکہ کسان فصل خراب ہونے کی وجہہ سے کافی پریشان ہے۔قرضہ میں مبتلا ہوکر خودکشی کی کوشش کررہے۔قائدین نے کہا کہ چیف منسٹر آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کا نیا حربہ ایجاد کیا ہے۔جو کسانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ ہے۔حکومت حقیقت میں کسانوں کی بھلائی چاہتے ہے۔تو وہ کسانوں کے تمام طرح کے قرضہ جات کی معافی کا اعلان کرے۔بصورت دیگر کانگریس پارٹی بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کریگی۔اس موقع پر قائدین عابدعلی،وینکٹیش،اور دیگرموجود تھے۔