بھونگیر میں کانگریس پارٹی کی ڈیکلریشن سے متعلق تشہیری مہم

   

بھونگیر ۔ 10 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر میں آج کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کی جانب سے کانگریس پارٹی ڈکلیریشن سے متعلق تشہیری مہم چلائی گئی۔اس موقع پر کانگریس پارٹی اقلیتی ریاستی سکریٹری رفیع الدین غوری،اقلیتی سیل ٹاون صدر راشید حسین نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی ہمدرد جماعت ہے۔کانگریس کے دور حکومت میں ہی اقلیتوں کی ترقی کیلئے اقدامات کئے گئے ہے۔تعلیم اور روزگار میں چار فیصد تحفظات فراہم کئے گئے ہے۔اور اقلیتوں کو خود روزگار کے حصول کیلئے سبسیڈی لون فراہم کئے گئے ہے۔لیکن گزشتہ دس سال بی آر ایس حکومت میں اقلیتوں کو ہرمعاملہ میں نظرانداز کیا گیا ہے۔اقلیتوں سے کئے گئے تمام وعدوں کو فراموش کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقلیتوں کی ترقی اور فلاح وبہبودی کیلئے اقلیتی ڈکلیریشن کا اعلان کیا ہے۔جو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی ترقی کیلئے ہے۔اقلیتوں کی ترقی کیلئے سالانہ چار ہزار کروڑ روپئے بجٹ مختص کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شادی مبارک اسکیم کے تحت ہرلڑکی کو ایک لاکھ 60 ہزار روپئے مالی امداد فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ان اسکیمات کے علاوہ کانگریس کی چھ گیارنٹی اسکیمات سے بھی اقلیتوں کو مستفید کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتیں بالخصوص مسلمان کانگریس کے ساتھ ہے۔اور آئندہ انتخابات میں کانگریس کو کامیاب بنائیں گے۔اس موقع پر قائدین اور دیگرموجود تھے۔