ولی گنڈہ اور رامناپیٹ پولیس کی مشترکہ کارروائی‘ ڈی سی پی چوٹ اوپل کی پریس کانفرنس
بھونگیر۔ 21؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ بھونگیرزون ڈی سی پی راجیش چندرا نے کہا کہ ولی گنڈہ،اور رامنا پیٹ پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں ممنوعہ گانجہ کی غیرمجاز منتقلی کو ناکام بناتے ہوئے بین ریاستی تین رکنی ٹولی بجرنگ شری رانج،ساگر شیواجی،سویاش رام داس نامی تین افراد جوکہ مہاراشٹرا کے متوطن ہیگرفتار کرلیا۔ڈی سی پی نے آج چوٹ اوپل پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا۔ڈی سی پی نے کہا کہ مذکورہ تین افراد آندھراپردیش ریاست سے سوکرا،اور رام بابو نامی اشخاص کے پاس گانجہ خریدکر،شولاپور مہاراشٹرا ریاست کو گانجہ منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔اس دوران ولی گندہ اور رامنا پولیس نے خفیہ اطلاع پاکر ولی گنڈہ ٹاون کی اہم شاہراہ کے پاس گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔کہ مذکورہ تین افراد مہیندرا بولیرو گاڑی پر 232 کیلو گانجہ منتقل کرنے کی کوشش کی۔جس کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور42لاکھ 15ہزار روپئے مالیتی گانجہ ضبط کرلیا۔ڈی سی پی نے کہا کہ یہ تین افراد آندھرپردیش ریاست سے گانجہ خرید کر مہارشٹرا شولاپور کو منتقل کرتے ہوئے وہاں پر فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ڈی سی پی نے کہا کہ منشیات گانجہ ،ڈرگس اور منشات کو ریاست تلنگانہ ممنوعہ رکھا گیا ہے۔جس کی روک تھام کیلئے پولیس کافی متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ بھونگیر ضلع کو منشیات سے پاک ضلع میں تبدیل کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے سخت اقدامات کئے جارہے ہے۔کالجس میں منشیات کے مضراثرات سے متعلق طلبہ میں شعور بیداری مہم چلائی گئی ہے۔تاکہ طلبہ اس بری لعنت سے دور رہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمین کو کورٹ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔اس موقع پر چوٹ اوپل اے سی پی اودئے ریڈی،انسپکٹران اور دیگرموجود تھے۔