دبئی ۔سن رائزرس حیدرآباد کیلئے بری خبر ہے کہ اس کے صف اول کے بولر بھونیشور کمار زخمی ہونے کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ سال کے اختتام پر دورہ آسٹریلیا کا ان کا خواب بھی بکھیر گیا ہے۔یاد رہے کہ 2 اکٹوبر کو چینائی کے خلاف مقابلے کے دوران 19 ویں اوور میں کمار زخمی ہوئے تھے اور وہ اوور بھی مکمل نہیں کرپائے تھے۔رواں ٹورنمنٹ میں کمار کا مظاہرے کافی بہتر رہے جیسا کہ انہوں نے 4 مقابلوں میں 7 رنز سے بھی کم فی اوور دئے اور تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔