دبئی، بھونیشور کمار نے آئی پی ایل 2021 میں مشکل وقت کا سامنا کیا ہے ۔ ان کی اکانومی ریٹ 7.97 ایک سیزن میں ان کی سب سے خراب کارکردگی تھی لیکن ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے اس سلسلے میں فکرمندنہیں ہیں۔آئی پی ایل کے یو اے ای مرحلہ میں ، بھونیشور نے چھ میچوں میں 54 کی اوسط اور 7.04 کی اکانومی ریٹ سے صرف تین وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم ، بھونیشور نے 6 اکتوبر کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف آخری اوور میں 12 رنز کا دفاع کیا تھا ، جہاں ان کے سامنے اے بی ڈی ولیئرزتھے ۔ تیزگیندباز اس کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے آخری لیگ میچ میں چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل سکے ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اس اہم ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ، وراٹ نے کہا کہ بھونیشور نے اپنی “مکمل فٹنس” دوبارہ حاصل کرلی ہے اور وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔