مہاکمبھ نگر: بھوٹان کے شاہ جمے کھیسر نامگیال وانگچک نے مہاکمبھ کے دوران منگل کو گنگا، جمنا اور معدوم سرسوتی کے سنگم میں عقیدت کی ڈبکی لگائی۔وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بھوٹان کے شاہ کھیسر نامگیال ایریل سے جیٹی کے ذریعے سنگم پہنچے اور دونوں نے مقدس ڈبکیاں لگائیں۔ پجاریوں نے رسم و رواج کے مطابق وزیر اعلیٰ اور بھوٹان کے شاہ کی پوجا مکمل کرائی۔ وزیر اعلیٰ اور بھوٹان کے شاہ نے ماں گنگا کو دودھ اور مالا چڑھائی۔ دونوں شخصیات نے ماں گنگا کی آرتی کی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ہاتھوں سے بھوٹان کے شاہ کو چاندی کا ایک چھوٹا کلش سونپا۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بھوٹان کے شاہ جمے کھیسر نامگیال وانگچک نے دریائے گنگا کے کنارے چہچہاتے سائبیرین پرندوں کو دانا کھلایا۔