گیاجی۔ایودھیا کا سفر بھی شامل
نئی دہلی 2ستمبر (نامہ نگار) بھوٹان کے وزیر اعظم داشو شیرنگ توبگے چہارشنبہ کو ہندوستان کے چار روزہ دورہ پر آ رہے ہیں، اس دوران وہ گیاجی اور ایودھیا جائیں گے ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اوم تاشی ڈوما بھی ہونگی۔ وزارت خارجہ نے منگل کو کہا کہ ٹوبگے وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ٹوبگے چہارشنبہ کو براہ راست گیاجی پہنچیں گے اور جمعرات تک وہاں مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے ۔ جمعہ کی صبح وہ ایودھیا کیلئے روانہ ہوں گے اور دوپہر کو راجدھانی دہلی کیلئے روانہ ہوں گے ۔ شام کو وہ یہاں وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے اور ہفتہ کو بھوٹان روانہ ہو جائیں گے ۔ غور طلب ہیکہ ٹوبگے اس سال فروری میں ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئے تھے ۔ انہوں نے ‘اسکول آف الٹیمیٹ لیڈرشپ’ کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ بعد میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی تھی۔