بھوٹیا کے نام فٹ بال اسٹیڈیم

   

نئی دہلی۔ سکم کے نامچی میں زیر تعمیر ایک نئے فٹ بال اسٹیڈیم کا نام ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان بایچنگ بھوٹیا کے نام پر رکھا جائے گا۔ پدم شری ایوارڈ یافتہ بھوٹیا ہندستان کے پہلے فٹبالر ہیں جنہوں نے100 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ سکم فٹ بال اسوسی ایشن کے صدر مینلا ایتھنپا نے بھوٹیا کے نام سے منسوب اسٹیڈیم کے بارے میں کہا کہ یہ بھوٹیا کے لئے اعزاز ہے جو ہندوستان کے بہترین فٹ بالرز میں سے ایک ہیں۔ فٹ بال سے سبکدوش ہونے کے باوجود وہ اب بھی بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ایک تحریک ہیں ۔ ہم اس بات کا فیصلہ تو نہیں کرسکتے کہ انہوں نے ہندوستانی فٹ بال کے لئے کیا خدمات انجام دی ہیں لیکن ہم ان کے نام پر اسٹیڈیم بنا کر انہیں ایک اعزاز دے سکتے ہیں۔