بھوپال اتوارا بازار میں زور دار دھماکہ 5 زخمی ایک کی حالت نازک

,

   

بھوپال کے اتوارا بازار میں دھماکہ سے علاقہ میں ڈر وخوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے، دھماکہ میں پانچ لوگ زخمی اور گاڑیوں کو نقصان پہونچا ہے، بھوپال کے تلیا تھانہ انتظامیہ حرکت میں ائیر اور پولیس افسران کے ذریعہ زخمیوں کو ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے اور پولیس نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

ملی اطلاعات کے مطابق بھوپال میں اس طرح کا حادثہ پچھلے سال بھی پیش ایا تھا، مگر پولیس نے اس حادثہ سے کوئی سبق نہیں لیا تھا، جہاں پولیس اسٹیشن ہے اس کے صرف پچاس میٹر پر یہ دھماکہ ہوتا ہے، اور کئی لوگ زخمی ہونے کے ساتھ گاڑیوں کو نقصان بھی پہونچتا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ مقامی افراد اس حادثہ کو مقامی پولیس کی لا پرواہی بتا رہے ہیں۔ زخمی ہوئے افراد میں ایک کی حالت کافی تشویشناک بتائی جاتی رہی ہے، مقامی افراد کا مزید ماننا ہے کہ پولیس اسٹیشن کے صرف پچاس میٹر پر اتنا بڑا حادثہ ہونا اور لوگوں کو خبر تک نہ پہونچنا یہ افسوس ناک بات ہے۔

پولیس نہ کہا کہ جگہ جگہ پر پولیس جوانوں کو کھڑا کیا گیا ہے اور چوکسی لگا دی گئی ہے، اور پولیس جانچ میں مصروف ہیں۔

(سیاست نیوز)

YouTube video