بھوپال 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی امیدوار سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے آج لوک سبھا حلقہ بھوپال سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ۔ پرگیہ ٹھاکر 2008 مالیگاوں بم دھماکوں کی ملزم ہے اور فی الحال ضمانت پر ہے ۔ ذرائع کے بموجب پرگیہ نے ایک اچھے وقت پر یہ پرچہ داخل کیا ہے ۔ وہ 11 پنڈتوں کے ساتھ کلکٹوریٹ پہوچنیں اور اپنا پرچہ داخل کردیا ۔ بھوپال کے موجودہ ایم پی آلوک سنجر بھی پرگیہ کے ساتھ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پرگیہ ٹھاکر رسمی طور پر منگل کو اپنے پرچہ کے ادخال کی کارروائی مکمل کرینگی ۔ کہا گیا کہ چونکہ آج اچھا وقت تھا اس لئے آج یہ کارروائی مکمل کی گئی ہے ۔
