بھوپال سے ڈگ وجئے سنگھ امیدوار

   

بی جے پی نے مالیگاؤں کی ملزمہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو امیدوار بنایا
بھوپال۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے قد آور رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجئے سنگھ بھوپال سیٹ سے الیکشن لڑیں گے ۔وزیراعلیٰ اورکانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے آج یہاں صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس کی مرکزی قیادت نے اس تعلق سے گذشتہ روز فیصلہ کیا۔مسٹر سنگھ 1993 تا 2003 تک ریاستی چیف منسٹر کے منصب فائز رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ راج گڑھ سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔ بھوپال سیٹ بی جے پی کا قلعہ مانی جاتی ہے ۔ فی الحال یہاں سے بی جے پی کے آلوک سنجر رکن پارلیمنٹ ہیں۔ گذشتہ تقریباً ڈھائی دہائی سے اس سیٹ پر بی جے پی کا قبضہ رہا ہے ۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے ڈگ وجئے سنگھ کے مقابلے میں مالیگاؤں کی ملزمہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو بھوپال سے اپنا امیدوار بنایا ہے، جنہیں حال ہی میں عدالت نے مذکورہ کیس میں رہا کردیا تھا۔