بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے سروجنی نائیڈو گرلز اسکول (نوتن اسکول) کی طالبات نے آج احتجاج کیا۔ اسکول انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی اور توڑپھوڑ بھی کی۔ اس دوران 15 طالبات بے ہوش ہو گئیں۔طالبات کا الزام ہے، دیر سے آنے پر اسکول کی ایچ آر منیجر ورشا جھا ان سے صفائی کرواتی ہیں، گھاس کٹواتی ہیں۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے آفیسر اور کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود بھی پہنچ گئے۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر ایچ آر منیجر ورشا جھا کو اسکول سے ہٹا دیا گیا۔ورشا جھا آرمی سے ریٹائرڈ کیپٹن ہیں۔ اوپن اسکول کی طرف سے انہیں ایک ماہ پہلے ہی ایچ آر اینڈ اسٹیٹ منیجر مقرر کیا گیا تھا۔ احتجاج کے دوران ناراض طالبات نے جھا کی نام پلیٹ کو توڑ کر پیروں تلے روند دیا۔
طالبات کا کہنا ہے کہ وہ اسکول میں آرمی کے قوانین پر عمل کروانا چاہتی ہیں’ ویسی ہی سزا دیتی ہیں۔