بھوپال میں’ہنر ہاٹ‘‘کا آغاز،شیوراج اور نقوی کی شرکت

   

Ferty9 Clinic

بھوپال : ووکل فار لوکل کے تحت مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کے مقصد سے مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں منعقدہ ’ ہنر ہاٹ ‘ کے آغاز کے موقع پر چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی ‘ تندوری چائے ’ سے لطف اندوز ہوئے ۔تاریخی لال پریڈ میدان میں منعقد ہ ہنر ہاٹ کے آغاز کے موقع پر چوہان ، نقوی اور ریاست کے بہت چوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیر اوم پرکاش نے تندوری چائے کی چسکیاں لی ۔ چوہان نے اس سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ‘ چائے تو میں بہت پی ہے ، لیکن آج بھوپال میں ہنر ہاٹ میں پہلی مرتبہ تندوری چائے پی ۔ اس کا مزہ بھی کچھ الگ ہے ۔ آپ سب بھی آکر اس کا لطف اٹھائیں ۔ انہوں نے اس کی ایک پرکشش تصویر بھی پوسٹ کی ہے ۔دس روزہ ہنر ہاٹ کے آغاز کے موقع پر چیف منسٹر چوہان نے کہا کہ ملک کے مقامی فنکاروں اور کاریگروں کے ذریعہ تیار کردہ سامان ملک اور بیرون ممالک میں فروخت ہو سکے ، اس کیلئے ان کی حکومت پوری کوشش کرے گی۔