بھوپال میں اردوپرایک روزہ سمینار

   

Ferty9 Clinic

بھوپال : مدھیہ پردیش کے دارلحکومت بھوپال میں چہارشنبہ کو ایک روزہ اردو اوردیگر زبانوں پر سیمینارکاانعقاد کیاجائے گا۔سرکاری معلومات کے مطابق مدھیہ پردیش اردواکادمی کے تحت اردو اوردیگر زبانوں پر ایک روزہ سیمینار کاانعقاد یہاں واقع اسٹیٹ میوزیم شیاملا ہلز میں کیا جائے گا۔ اس سیمینار میں ملک کے کئی اسکالرز اور سینئر ادباء شرکت کریں گے ۔اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے کہا کہ یہ سیمینار اردو اور دیگر زبانوں کے موضوع پر مبنی ہے ۔ سیمینار دو سیشنز پر مبنی ہوگا جس کی صدارت ڈاکٹر رضیہ حامد اور نعیم کوثر کریں گے ۔ پروگرام میں سینئر ادیب اور ڈائریکٹر ایم پی ساہتیہ اکادمی ڈاکٹر وکاس دوے اپنا پریزنٹیشن دیں گے اور دیگر مقررین میں ڈاکٹر یعقوب یاور (بنارس) خلیل الرحمن (دہلی) ڈاکٹر نریش (چنڈی گڑھ) عذرا قیصر نقوی (علی گڑھ) ڈاکٹر سیفی سرونجی، ڈاکٹر ظفر محمود (اجین) اور ڈاکٹر اشفاق عارف تحقیقی مقالہ پیش کریں گے۔ دوسرے سیشن میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت منعقدہ تقریری مقابلے کے فاتحین میں اعزازی رقم اور اسناد بھی تقسیم کی جائیں ۔