بھوپال میں ایشیا کا سب سے بڑا بین الاقوامی ادبی میلہ ‘انمیش’

   

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو اگست کے پہلے ہفتے میں مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ایشیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی ادبی میلے ’انمیش‘کا افتتاح کریں گی۔ساہتیہ اکیڈیمی کے سکریٹری کے ۔ سری نواسا راؤ نے آج یہاں بتایا کہ بھوپال میں 3 اگست سے 6 اگست تک انمیش کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس بین الاقوامی لٹریچر فیسٹیول کے ساتھ ساتھ سنگیت ناٹک اکادمی کی جانب سے ’اتکرش‘کے عنوان سے لوک اور قبائلی پرفارمنگ آرٹس کا قومی میلہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے ۔ محترمہ مرمو ان دونوں تقریبوں کا افتتاح کریں گی۔ساہتیہ اکادمی اور مدھیہ پردیش کا محکمہ ثقافت مشترکہ طور پر آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر منعقد ہونے والے اس میلے کا اہتمام کر رہے ہیں۔کیرالا کے گورنر عارف محمد خان، چھتیس گڑھ کے گورنر بسوا بھوشن ہری چندن، تلنگانہ کے گورنر تاملیسائی سوندرراجن، ہندوستان میں فجی کے سفیر کملیش ششی پرکاش اور سینئر ادیب ایس ایل۔ بھیراپا،شانتی سری دھولیپوڈی پنڈت، وی کامکوٹی، چندر شیکھر کمبار، وشواناتھ پرساد تیواری، گوتم گھوش، سنجے رائے ، جینت موہاپاترا، آسکر پیول، تلسی ڈے ، وشنو دت راکیش، رمیش پوکھریال ‘نشنک’، لنڈا ہیس، مامی یامادای وغیرہ بھی شامل ہوں گے ۔