بھوپال میں این ایس یو آئی کا مظاہرہ

   

بھوپال :نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے کارکنان نے آج مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں طلبہ کو اسکالرشپ نہ ملنے ، بے روزگاری اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی طلبہ مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان کانگریس کے ریاستی دفتر میں جمع ہوئے جو چیف منسٹر کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنا چاہتے تھے ۔پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے ’واٹر کینن‘ کا استعمال کیا۔ اس پر این ایس یو آئی کے کارکنان نے ہنگامہ شروع کر دیا اور کچھ کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ اس کے بعد پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کارکنان کو بھگا دیا۔ اس دوران کچھ کارکنان کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔