بھوپال میں عازمین حج کو لفٹ توڑکر نکالا گیا

   

بھوپال : حج 2023 کا مقدس سفر مدھیہ پردیش ہی نہیں بلکہ ملک کی دوسری ریاستوں کے عازمین حج کے لئے مشکل حالات کا شکار بنا ہواہے۔ جو عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں وہ مرکزی حج کمیٹی کی ناقص کارکردگی کے سبب ہوٹلوں میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ عازمین حج ہوٹل میں پانی کی کمی کو لیکر احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں دوسری جانب بھوپال حج ہاؤس میں آج اچانک لفٹ بند ہونے کے سبب لفٹ میں سوار عازمین حج اور دیگر گیارہ لوگوں کو بمشکل لفٹ توڑ کر باہر نکالا گیا اور ان کی جان بچائی گئی۔ عازمین حج کے ساتھ سماجی تنظیمیں کی ناراضگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔بھوپال حج ہاؤس میں لفٹ بند ہوگئی۔ لفٹ میں سات عورتوں کے ساتھ تین مرد اور ایک بچی تھی۔جن میں ایک نیشنل نیوز چینل کے بڑے ذمہ دار بھی موجود تھے اور انہوں نے نیوز18 اردو کی ٹیم کو فون پر خبردی اور انہوں نے حج کمیٹی کے ذمہ داران کو فوری طور پر آگاہ کیا اور تقریبا 25 منٹ کی محنت کے بعد سبھی لوگوں کو لفٹ توڑکر باہر نکالا گیا۔