بھوپال :بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا 18نومبر کو درس قرآن سے آغاز ہوگا اور اکیس نومبر کو اجتماعی دعا کے ساتھ عالمی اجتماع اختتام پزیر ہوگا۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں جماعتوں کے قیام اور علمائے دین کے بیان کے کئے تیس لاکھ اسکوائر فٹ میں ٹینٹ لگائے ہیں گئے اور کھانے اور ناشتے کے لئے 70 زون بنائے گئے ہیں۔ فوڈ زون میں ایک بار میں دو لاکھ لوگوں کے کھانے کا انتظام کیاگیا ہے۔اجتماع کو گرین اور کلین رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے جہاں ویسٹ مینجمنٹ کا انتظام کیاگیا ہے وہیں پالیتھن کے استعمال پر پابندی لگانے کے ساتھ گوشت کے استعمال پر بھی پوری طرح سے پابندی لگادی گئی ہے۔