بھوپال میں غریب بستیوں کے مکینوں پر دھوکے سے کوویڈ ویکسین کا تجربہ

   

بھوپال ۔شہر بھوپال میں لوگوں کو دھوکہ دے کر کوویڈ ویکسین کا تجربہ کیا گیا۔ بھوپال کے سلم علاقہ شنکر نگر کے غریب لوگوں کو اس کے بدلے 750 روپے دیئے گئے۔مقامی کوویڈ ویکسین ’کوویکسن‘ کا کلینکل ٹرائل تھا ۔جس میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔شنکر نگر کے غریب رہائشیوں کو کوویڈ ویکسین کا کہہ کر اْن پر کلینکل تجربہ کیا گیا۔ متاثرین کے مطابق انہیں کہا گیا کہ اگر ویکسین نہ لگوائی تو کورونا ہو جائے گا۔ کلینکل ٹرائل میں آدھے لوگوں کو تجرباتی ویکسین اور بقیہ نصف کو انجیکشن میں بے ضرر سیال دیا گیا۔ مریضوں کی محفوظ دیکھ بھال کیلئے ڈاکٹرز اور نگہداشت کارکنان کورونا سے بچاؤ کیلئے رضاکارانہ ویکسین لیں۔شنکر نگر کا سلم علاقہ 1984 کے بھوپال گیس سانحے کی مرکزی یونین کاربوایڈ فیکٹری سے صرف 3.7 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔