بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار آلوک شرما کی حمایت میں نریلا اسمبلی میں روڈ شو کیا اور اس کے بعد انہوں نے عام اجلاس میں شرکت کی۔کل دیر رات منعقد ہوئے اس پروگرام میں ڈاکٹر یادو نے کہا کہ عوام نے پھولوں کی بارش کے ساتھ محبت کا اظہار کیا ہے ، وہ اس پیار اور محبت سے مرعوب ہیں۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں ملک 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کے عزم کو پورا کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ عوام کے جوش و خروش سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی کی ضمانت کا عوام نے خیرمقدم کیا ہے ۔ اس دوران کوآپریٹیو منسٹر وشواس سارنگ اور بی جے پی امیدوار آلوک شرما بھی موجود تھے ۔وزیر اعلیٰ نے تقریباً تین کلومیٹر کا روڈ شو کیا۔ یہاں انہوں نے کھلے رتھ پر سوار ہو کر، ہاتھوں میں کمل کا نشان پکڑ کر عوام کا استقبال کیا اور بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ مختلف معاشروں کے تمام طبقات کے مرد، خواتین، نوجوانوں، بچوں اور بزرگوں نے مختلف مقامات پر اسٹیج سے پھولوں کی پتیوں کے ساتھ استقبال کیا۔