بھوپال میں ڈگ وجئے سنگھ کے روڈ شوپر بھگوا رنگ غالب

,

   

بھوپال ۔ 8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے ہندو توا نعرے کے جواب میں سینکڑوں سادھوؤں نے ڈگ وجئے سنگھ کے روڈ شو میں آج شرکت کرتے ہوئے جئے شری رام کے نعرے لگائے ۔ بھوپال لوک سبھا نشست سے ڈگ وجئے سنگھ کانگریسی امیدوار ہیں ۔ انہوں نے مذہبی رہنما رام دیو تیاگی عرف کمپیوٹر بابا کی زیرقیادت بھوانی چوک سے جلسوس نکالا جو شہر کی بڑی سڑکوں سے گذرا اور بھوپال کے عوام سے ووٹ طلب کئے ۔ کئی بھگو اور سفید لباس میں ملوث سنت کانگریس کے اور بھگوا رنگ کے پرچم اٹھائے ہوئے ’جئے شری رام ‘ کے نعرے لگارہے تھے اور ڈگ وجئے سنگھ کی تائید طلب کررہے تھے ۔ جن کا مقابلہ بی جے پی کی ہندو توا کارکن پرگیہ ٹھاکر سے ہے ۔ بعض سادھوؤں نے کہا کہ جلد از جلد ایودھیا میں رام مندر بنایا جائے گا ۔ پولیس کے ارکان عملہ مرد و خواتین سادہ لباس میں یا بھگوا گمچھے پہنے ہوئے نظرآئے ۔