بھوپال میں کورونا کے 74 نئے معاملے

   

بھوپال :بھوپال میں آج کورونا متاثرین 74 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ان کی تعداد 3119 ہوگئی ہے ، اگرچہ اب تک تقریباً 2450 افراد صحت مند بھی ہوئے ہوچکے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق کل بھوپال میں 61 کورونا متاثرین کے ملنے کے بعد آج 74 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔ یہاں متاثرین کی تعداد اب 3045 سے بڑھ کر 3119 ہوگئی ہے ۔ بھوپال ضلع میں کورونا کے سبب اب تک 107 لوگوں کی موت ہوچکی ہیں۔بھوپال کے چرایو اسپتال سے آج 40 افراد کو کورونا سے جنگ جیتنے کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے ۔ باقی لوگوں کا اسپتال کے ادارہ جاتی کوارنٹائن سینٹر میں علاج چل رہا ہے ۔