بھوپال میں جمعہ کے صبح کے وقت گنیش مورتی کے وسرجن کے وقت جو حادثہ پیش ایا اس معاملے کو لے کر کمل سرکار حرکت میں نظر آرہی ہے، کمل ناتھ نے اسکی جانچ کا حکم دیا ہے، اور مرنے والوں کے اہل خانہ کےلیے چار چار لاکھ معاوضہ کا اعلان کیا گیا تھا جو بڑھا کر گیارہ لاکھ کیا گیا اور زخمیوں کو 50-50 ہزار کا اعلان کیا گیا ہے۔
Very unfortunate : 11 dead as boat overturns during Ganesh Visarjan in #Bhopal Lower Lake (Chota Talab) Around 20 people were aboard the two boats. pic.twitter.com/leR9c96m6h
— Rahul Singh 🇮🇳 (@rahulreports) September 13, 2019
ادھر سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھی نہایت غم کا اظہار کیا ہےاور ان کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔ انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنیش مورتی کے وسرجن کے وقت جو واقعہ پیش ایا ہے وہ دل دہلانے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں مرنے والے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اورایشور سے ان کی آتما کی شانتی اور ان کے گھروالوں کو دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کرتا ہوں۔
مدھیہ پردیش ضلع کے انچارج ڈاکٹر گووند سنگھ نے حادثہ پر افسوس کا ظاہر کیا ۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور حکومت متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس واقعہ کی مجسٹريل سطح کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔
مدھیہ پردیش پولس کے مطابق کشتی میں تقریباً 20 لوگ سوار تھے۔ 5 لوگوں کو بچا لیا گیا تھا اور 3 لوگ ہنوز لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کشتی میں لے جائی جا رہی گنیش کی ایک مورتی کے جھک جانے سے کشتی کا توازن بگڑگیااور وہ پلٹ گئی۔
وہاں موجود افراد کا کہنا ہے کہ دو کشتیوں کو آپس میں جوڑ دیا گیا تھا اور ان پر 23 افراد سوار تھے۔ کشتی پر سوار تمام لوگوں کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان تھی اور کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ جوں ہی ایک کشتی پلٹنے لگی لوگ دوسری کشتی پر کودنے لگے اور وہ بھی پلٹ گئی۔ بھاری بارش کے درمیان این ڈی آر ایف کی ٹیمیں، غوطہ خور اور پولس پارٹی لاپتہ لوگوں کو تلاش کرنے کی مہم چلا نے میں مصروف ہیں۔
Madhya Pradesh CM Kamal Nath directs officials for a magisterial inquiry into the incident of boat capsized in Bhopal today. A compensation of Rs 4 lakhs will be given to families of deceased.Strict action will be taken against those found responsible for the incident. (File pic) pic.twitter.com/VlZaRndb8A
— ANI (@ANI) September 13, 2019
Madhya Pradesh: State Disaster Emergency Response Force (SDERF) personnel carry out rescue operation at Khatlapura Ghat in Bhopal where the boat capsized today morning. 11 bodies have been recovered till now. pic.twitter.com/UNRryUwXsP
— ANI (@ANI) September 13, 2019