بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں آج پولیس ڈائریکٹر جنرل وویک جوہری کی موجودگی میں یوم آزادی کی تقریبات کی فل ڈریس پریڈ اور فائنل ریہرسل کا اہتمام کیا گیا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جوہری ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس اے ایف ملند کانشکر ، ڈویژنل کمشنر کویندر کیاوت اور کلکٹر اویناش لاوانیا اور دیگر عہدیداروں نے یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ فل ڈریس پریڈ کی آخری مشق کے دوران 7 ویں بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل رام چندر سنگھ کشواہا نے بطور علامت کے طور پر مہمان خصوصی کا کردار ادا کیا اور قومی ترانے کے ساتھ پرچم کشائی اور پریڈ کی سلامی کے بعد پریڈ کا معائنہ کرکے پیغام پڑھا۔