بھوپال میں یوم آزادی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل مکمل

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے لال پریڈ گراؤنڈ میں آج پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سدھیر سکسینہ کی موجودگی میں یوم آزادی تقریب کی فل ڈریس پریڈ اور فائنل ریہرسل ہوئی۔ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سکسینہ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس فرید شاپو اور کلکٹر بھوپال آشیش سنگھ سمیت دیگر افسران نے یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ فل ڈریس پریڈ کی فائنل مشق کے دوران 7ویں بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل رام چندر سنگھ کشواہا نے علامت کے طور پرمہمان خصوصی کا کردار ادا کیا اور پرچم کشائی، قومی دھن اور پریڈ کے ذریعہ سلامی کے بعد پریڈ کا معائنہ کرکے پیغام پڑھا۔ اس کے بعد پریڈ کو وسرجن کر کے پروگرام کی تکمیل ہوئی۔فائنل پریکٹس پریڈ کی قیادت سوناکشی سکسینہ، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس، اندور، انڈین پولیس سروس نے کی۔ اسسٹنٹ پریڈ کمانڈر کا کردار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے ٹی ایس بھوپال راہل کمار سیام نے انجام دیا۔ مشترکہ مشق پریڈ میں پولیس بینڈ سمیت کل 18 بٹالیننے حصہ لیا۔