بھوپال کا عالمی اجتماع موخر

   

بھوپال : عالمی تبلیغی اجتماع جو ہر سال بھوپال میں گزشتہ 73 سال سے منعقد ہورہا تھا کووڈ۔19 وباء کے باعث پہلی مرتبہ اس سال ملتوی کردیا گیا ہے ۔ 73 واں تبلیغی اجتماع 27 تا 30 نومبر کو منعقد ہونے والا تھا ۔ دنیا بھر سے 12 تا 24 لاکھ مسلمان اس اجتماع میں ہر سال شرکت کرتے ہیں ۔ اجتماع کمیٹی کے عتیق الاسلام نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے اس سال اجتماع منعقد نہیں ہوگا ۔