بھوپال کی اہم سڑکوں پر عظیم شخصیات کے نام پر گیٹ بنائے جائیں گے :یادو

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج کہا کہ ریاست کے شاندار ماضی کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے دارالحکومت بھوپال کی تمام بڑی سڑکوں پر عظیم شخصیات کے نام پر گیٹ بنائے جائیں گے ۔ ڈاکٹر یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ بھوپال سمیت مدھیہ پردیش کی شناخت ہمارے بہادر حکمرانوں سے ہوئی ہے ۔ بادشاہ وکرمادتیہ نے دو ہزار سال پہلے چکرورتی حکمران کی طرح حکومت کی۔ ان کے ایک ہزار سال بعد راجہ بھوج بھی ایک بے مثال حکمراں رہے ہیں۔ بھوپال کے مختلف تاریخی تخلیقات میں آج بھی راجہ بھوج کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے ۔