بھوپال کی رکن اسمبلی سادھوی پرگیہ کا فجر کی اذان پر متنازع بیان، کانگریس لیڈر عارف مسعود نے دیا ردعمل

   

بھوپال: کانگریس لیڈر عارف مسعود نے پرگیہ ٹھاکر کے بیان پر ردعمل کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرگیہ ٹھاکر غیر سنجیدہ بات کررہی ہیں۔جبکہ وزیر اعظم مودی کہتے ہیں کہ وہ ایک سو تیس کروڑ لوگوں کے وزیراعظم ہیں۔ اپنے بیانوں سے سرخیوں میں بنی رہنے والی بھوپال کی رکن پارلیمان سادھوی پر گیہ نے اب صبح کے وقت مساجد میں مائک سے ہونے والی اذان پر اعتراض جتایا ہے۔ سادھوی پرگیہ کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت مائک سے ہونے والی اذان سےنہ صرف نیند خراب ہوتی ہے بلکہ صبح کے وقت مائک سے اذان دینے والوں کو مریضوں کا بھی خیال نہیں ہوتا ہے ۔صبح کا وقت سادھو سنتوں اور بھکتوں کی تپسیہ کا وقت ہوتا ہے لیکن یہ لوگ اپنے عمل سے دوسرے کی سادھنا میں خلل ڈالنے کا کام کرتےہیں..