بھوپال کے میڈیکل کالج میں ’’ منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘

   

جیسی صورتحال ، سال اول داخلوں پر امتناع
نئی دہلی ۔ 11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی تحقیقات سے پتہ چلا ہیکہ بھوپال کے ایک میڈیکل کالج نے سنجے دت کی فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘ کی کہانی کوحقیقی زندگی میںدوہراتے ہوئے محض میڈیکل کونسل آف انڈیا کے اقل ترین تقاضوں کی تکمیل کیلئے مبینہ فرضی اور گمنام مریضوں کو شریک کیا تھا ۔ سی بی آئی کی تحقیقات پر سپریم کورٹ نے آر کے پی ایف میڈیکل کالج ہاسپٹل اور ریسرچ سنٹر کو دو سال 2018-19 اور 2019-20 کیلئے ایم بی بی ایس سال اول میں داخلے دینے سے روک دیا ہے ۔