بھوپال کے 3پولیس اسٹیشن حدود میں احتیاطی کرفیو

   

بھوپال :بھوپال کے پرانے علاقے سے جڑے تین تھانہ علاقوں میں آج صبح سے احتیاط کے طورپرکرفیو نافذ کیا گیا ہے ۔اڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل اپیندر جین نے بتایا کہ پولیس انتظامیہ نے یہ انتظام احتیاط کے طورپر کیا ہے اور شہر میں کہیں پر تناؤ جیسے حالات نہیں ہیں۔ پولیس انتظامیہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ متعلقہ علاقوں میں اضافی پولیس دستہ تعینات کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیوڈیشیل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکم کے مطابق ہنومان گنج،ٹیلا جمان پورا اور گوتم نگر تھانہ علاقوں میں کرفیو لگایا گیا ہے ۔ان سے متصل تھانہ علاقوں میں حکم امتناعی نافذ کیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پرانے کباڑخانہ علاقے میں ایک زمین پر حقوق سے متعلق معاملہ عدالت میں زیر التوا تھا۔فیصلے کے مابق متعلقہ فریق زمین پر باقاعدہ اپنا حق لے رہا ہے ۔