بھوپال: چیف منسٹر ٰشیوراج سنگھ چوہان نے آج دنیا کے بدترین صنعتی حادثات میں سے ایک بھوپال گیس سانحہ میں ہلاک ہزاروں لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سانحہ کی 37 ویں برسی پر، چوہان نے ٹویٹ کیا کہ بھوپال گیس سانحہ میں ہم نے بہت سی انمول زندگیاں بے وقت کھو دیں ، میں ان تمام ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ایسا سانحہ زمین پر کبھی نہ ہو ۔ حکومت اور معاشرے کی مشترکہ کوششوں سے ہم ایسی انسانی غلطیوں کو روک سکتے ہیں۔ 2 اور 3 دسمبر1984 کی درمیانی رات یونین کاربائیڈ فیکٹری سے زہریلی میتھائل آئوسیانیٹ (مِک) گیس کے اخراج سے ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لاکھوں متاثر ہوئے۔ آج اس حادثے کے 37 سال بعد بھی ہزاروں افراد اس کے برے اثرات جھیلنے پر مجبور ہیں۔ گیس سانحہ کی برسی کے موقع پر گیس متاثرین کے مفاد میں کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور خراج عقیدت پیش کرنے والے جلسوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ بھوپال گیس پیڈی مہیلا اسٹیشنری ایمپلائز یونین، بھوپال گیس پیڈی مہیلا پرش سنگھرش مورچہ، بھوپال گروپ فار انفارمیشن اینڈ ایکشن اور ڈاؤ کاربائیڈ کے خلاف چلڈرن جیسی تنظیموں سے وابستہ کارکنان دن کے وقت متاثرین کے مختلف مطالبات کی حمایت میں ریلیاں نکالیں گے ۔