بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے گیس متاثرین کی تنظیموں نے دسمبر 1984 میں یونین کاربائیڈ حادثہ کے تمام متاثرین کو مناسب معاوضہ یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے ۔ آج یہاں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران تنظیموں نے وزیر اعظم اور کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر کو بھیجے گئے خط کی ایک کاپی جاری کی۔ بھوپال گیس متاثرین خواتین اسٹیشنری ایمپلائز یونین کی صدر رشیدہ بی نے بتایا کہ تنظیموں نے اجتماعی نمائندگی کی ہے۔