گاندھی نگر : گجرات میں اقتدار کی تبدیلی نے یہاں چیف منسٹر آفس کے ’بابوؤں‘ کو بھی متاثر کیا ہے اور حلف لینے کے صرف دو دن بعد حکومت کے نئے سربراہ بھوپیندر پٹیل نے اپنے پیشرو وجے روپانی کے چار قابل اعتماد آئی اے ایس افسران کو چلتاکر دیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ کے دور میں خاصے ’مؤثر‘ ایم کے داس اور اشونی کمار کے نام شامل ہیں جو جو بالترتیب ایڈیشنل چیف سکریٹری اور سکریٹری تھے ، اور اسپیشل ڈیوٹیزکے دو افسران کے این شاہ اور ڈی ایچ شاہ کے نام بھی شامل ہیں۔ریاستی حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ٹرانسفر آرڈر کے مطابق چار دیگر آئی اے ایس افسران منوج جوشی ، اونتیکا سنگھ ، ایم ڈی موڈیا اور این این دیو کو ان کی جگہ پر چیف منسٹر آفس میں تعینات کیا گیا ہے۔