چندی گڑھ: ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا آج ایک خوفناک سڑک حادثے سے بال بال بچ گئے جب ان کی ایس یو وی کار حصار میں ایک آوارہ نیل گائے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ان کی گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ کانگریس لیڈر بھوپندر ہڈا ایک پروگرام میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔