رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے آئین ساز بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کو آج کی 130ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ کووڈ۔19 کے بچاؤ اور روک تھام کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسٹر بگھیل نے اپنی رہائش گاہ کے دفتر میں آئین ساز بابا صاحب امبیڈکر کی تصویر پر پھولوں کا ہار چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہندوستانی کے آئین ساز اور مساوی معاشرہ کی تشکیل،سماج کے کمزور طبقوں اور خواتین کو بااختیار بنانے میں ان کے تعاون کو یاد کیا۔انہوں نے بابا صاحب کے ذریعہ کمزور طبقوں کی تعلیم ، خود انحصاری اور عزت کے قیام کے لئے کی گئی کوششوں کو اور زیادہ توسیع دینے کا عزم دہرایا۔ انہوں نے کورونا وائرس کووڈ۔19 کے انفیکشن کے پیش نظر سبھی سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے اور گھر پر بابا صاحب کی یوم پیدائش منانے کی اپیل کی ہے ۔