رائے پور، 22 جولائی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کے بیٹے چیتنیا بگھیل کو منگل کو خصوصی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (پی ایم ایل اے ) عدالت نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔یہ کارروائی ریاست کے مشہور شراب گھپلے سے متعلق منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے تحت کی گئی ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اسے 18 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔گرفتاری کے بعد چیتنیا کو پانچ روزہ ای ڈی ریمانڈ پر بھیجا گیا جو آج ختم ہو گیا۔ اس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔