حسن آباد میں غرباء کیلئے دوپہر کے کھانے کا مفت آغاز رکن اسمبلی کا خطاب
حسن آباد /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی حسن آباد مسٹر وی ستیش کمارنے آج پرزور انداز میں ادعاء کیا کہ ہر مذہب میں بھوکوں کو کھانا کھلانے کی تعلیمات موجود ہیں ۔ نیز اس ضمن میں ہر بھوکی مخلوق بالخصوص بھوک کی شدت میں مبتلا انسان کو کھانے کیلئے غذاء فارہم کرنے کی سختی کے ساتھ تاکید کی گئی ہے ۔ وہ آج حسین آباد ٹاون میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی حلقہ اسمبلی حسن آباد کمیٹی کی جانب سے ٹاون میں ترکاری فروش و غیر مستحق افراد کو دوپہر کے کھانا فراہم کرنے کی تقریب کو مخاطب کر رہے تھے جس کے تحت صدر ٹاون کمیٹی جناب محمد عبدالوہاب انور کی زیرن گرانی روزانہ لاک ڈاؤن ختم ہوکر معمول کیزندگی بحال ہونے تک غرباء میں دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔ مسٹر وی ستیش کمار نے جان لیوا مرض کورونا وائرس کووڈ 19 کے باعث گذشتہ ایک ماہ سے نافذ العمل لاک ڈاؤن وا متناعی احکامات کے سبب بے روزگار ہونے والے افراد و غریب طبقہ کی ہر ممکنہ مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نقصانات پر اپنے گہرے تاسف کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مہلک مرض کے جلد خاتمے و صورتحال کے بہتر ہونے کیلئے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے و ریاستی و مرکزی حکومتوں سے بھرپور تعاون برقرار رکھنے و ہر کام کیلئے سماجی فاصلے بندی کرنے کی عوام کو تلقین کی ۔ تقریب میں آر ڈی او جیا چندرا ریڈی ، تحصیلدار سید خواجہ عبدالرحمن صدر بلدیہ آکولہ رجیتا ، نائب صدر اے انیتا سرینواس ریڈی کونسلر بوجا ہریش ، اشوک بابو ، اے وینکٹ محمد ایوب پاشاہ ، سید امتیاز احمد ، شیخ افروز کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں عوام تاجرین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔