بھوک مٹانے مٹی کھانے پر مجبور 4بچوں کو بچالیا گیا

   

٭ کیرالا اسٹیٹ کونسل برائے بہبودی اطفال و خواتین نے ایسے چار بچوں کو بچایا ہے جو اپنی بھوک مٹانے کیلئے مٹی کھانے پر مجبور ہوگئے تھے ۔ ان چاروں بچوں کی عمریں تین سال سے سات سال کے درمیان ہے جنہیں تھروننتاپورم میں پیر کے روز بازیاب کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق یہ بچے اپنی بھوک مٹانے کیلئے مٹی کھالیا کرتے تھے جب کہ ان کا شرابی باپ ان بچوں پر جسمانی تشدد کیا کرتا تھا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ان بچوں کی والدہ کے ساتھ ایک شیرخوار بچہ جسے دودھ کی ضرورت تھی کو بازیاب کراتے ہوئے مہیلا مندرم شیلٹر کو منتقل کردیا گیا ہے ۔