بھوک ہڑتال کا چوتھا دن : سابق وزیر بچو کڈو کی صحت خراب

   

ممبئی ، 11 جون (یو این آئی) امراوتی میں بھوک ہڑتال کے چوتھے دن سابق ریاستی وزیر بچو کڈو کی طبیعت بگڑ گئی ہے ۔ ان کا وزن دو کلو کم ہو گیا ہے ، بلڈ پریشر کم ہو گیا ہے اور شوگر میں اضافہ ہوا ہے ، جس سے ان کی صحت متاثر ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر نے انہیں دوا کھانے کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے سختی سے علاج سے انکار کر دیا۔ اس دوران ضلع کلکٹر آشیش یریکر اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ وشال آنند نے بچو کڈو سے ملاقات کی اور ان سے علاج کرانے کی درخواست کی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی مداخلت کے بعد بچو کدو نے بلڈ پریشر کی گولیاں لینا شروع کر دیں۔ ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بچو کڈو بھوک ہڑل کے معام کا دورہ کیا اور ان کے مطالبات پر بات چیت کی، لیکن بچو کڈو نے بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عام قرض معافی، 5000 روپے اعزازیہ کے فیصلے تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے ۔ معذوروں کے لیے ماہانہ 6 ہزار روپے اور 17 دیگر مطالبات بھی تسلیم کیے گئے ہیں۔ بچو کڈو کے احتجاج کو پوری ریاست سے حمایت حاصل ہے ۔ این سی پی کے سینئر لیڈر شرد پوار نے بچو کڈو سے ان کے موبائل فون پر رابطہ کیا اور ان کی صحت دریافت کی۔
معلوم ہوا ہے کہ ایم ایل اے روہت پوار 11 جون کو گرو کنج موزاری میں بچو کڈو ی بھوک ہڑتال کی حمایت کریں گے ۔