بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ4 فوجی شہید

   

بھٹنڈہ: پنجاب کے بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر چہارشنبہ کی علی الصبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چار فوجی جوان شہید ہوگئے ۔اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ فوجی اسٹیشن کے اندر صبح تقریباً 4.35 بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چار جوان شہید ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ کسی بھی شخص کو علاقے میں آنے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔