بھٹکل: شہر بھٹکل میں کل رآت گھر کے باہر سے لڑکے کے اغوا کئے جانے کے بعد سے اس کی تلاش جاری ہے، گزشتہ رات 8 بجے اغوا ہوئے بچے متعلق خبر لکھے جانے تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، کل رات 8 بجے علی بن اسلام سعدا بریڈ لانے کے غرض سے دکان گیا ہوا تھا،مگر کافی دیر کے بعد بھی گھر نہیں لوٹا، وقت گزرتا گیا تشویش بڑھتی گئی اور گھر والوں کے ساتھ محلے والے بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئے، تلاشی کے بعد بھی جب کوئی خبر نہیں ملی تو پورے شہر ایک بڑی تعداد بچے کی تلاشی کےلئے نکلی، پولیس نے بھی تحقیقات شروع کردی، سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ رات میں کچھ لوگ اس بچے کو زبردستی کار میں بٹھا کر لے جا رہے ہیں۔
مقامی میڈیا ادارہ فکرو خبر کے شکریہ کے ساتھ۔
