بھٹکل: رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے، رمضان، آج بعد نماز مغرب ریاست کرناٹک ضلع کاروار کہ کمٹہ شہر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا اور وہاں پر رمضان المبارک کا اعلان کیا گیا ۔ ادھر بھٹکل کے قاضی صاحبان مولانا عبد الرب ندوی صاحب مدنی اور مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی ندوی نے تصدیق کے بعد چاند نظر آنے کی اطلاع دی۔بھٹکل و اطراف کے علاقوں میں بروز جمعرات سے روزے کا آغاز ہوگا جبکہ تمام مساجد میں آج بعد نماز عشاء تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ چونکہ بھٹکل میں حفاظ کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے، حفاظ کے متحدہ پلیٹ فارم جمعیۃ الحفاظ کی طرف سے یہ منصوبہ بنایا گیا ہے کہ بھٹکل کے تمام حفاظ کو موقع فراہم کرنے کے مقصد سے ہر مسجد میں کم از کم 4-5 حفاظ نماز تراویح کی امامت کریں گے۔