بھٹی میں آگ کا شکار مزدور کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ المونیم کی بھٹی میں کام کے دوران ایک مزدور فوت ہوگیا۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی علاقہ میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بی انیل جو ماروتی کنڈیشنر کی المونیم کی بھٹی میں کام کرتا تھا آج صبح بھٹی میں آگ دیکھنے کیلئے اس نے بھٹی کا ڈھکن کھولا اور اچانک حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس واقعہ میں انیل وہیں بے ہوش ہوگیا تھا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس کوکٹ پلی نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔