حیدرآباد۔/21 جون، ( سیاست نیوز) سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا کی طبیعت اچانک بگڑجانے پر ان کی پیوپلز مارچ پدیاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ بھٹی وکرامارکا شدید گرمی کے دوران بھی پدیاترا جاری رکھے ہوئے تھے اور ڈاکٹرس کے مشورہ پر پدیاترا کو عارضی طور پر ملتوی کیا گیا ہے۔ نکریکل اسمبلی حلقہ کے کوتے پلی منڈل میں پدیاترا کے دوران کیمپ میں بھٹی وکرامارکا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ شدید بخار اور بلڈ پریشر میں اضافہ ہوگیا۔ ڈاکٹرس نے رات بھر مختلف معائنے کئے اور پدیاترا روکنے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹرس کے مشورہ پر بخار کی شدت میں کمی تک پدیاترا روک دی گئی ہے۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ آئندہ دو دن تک معائنے جاری رہیں گے۔ ڈی ہائیڈریشن کے سبب بھٹی وکرامارکا کو سلائن کے ذریعہ دوا دی جارہی ہے۔ ڈاکٹر سرینواس ریڈی نے کہا کہ بھٹی وکرامارکا کو آرام کی ضرورت ہے۔ بخار کی شدت 100 ڈگری درج کی گئی۔ ڈاکٹرس کے مشورہ پر پدیاترا کے دوبارہ آغازکا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسی دوران بھٹی وکرامارکا کی اہلیہ ایم نندنی وہاں پہنچ گئیں اور علاج کی شخصی طور پر نگرانی کی۔ر