نئی دہلی میں ریاستوں کے وزرائے برقی کے اجلاس میں شرکت
حیدرآباد۔/12 نومبر، (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر برقی بھٹی وکرامارکا نے نئی دہلی میں مرکزی حکومت کی جانب سے طلب کردہ ریاستوں کے وزرائے برقی کے اجلاس میں شرکت کی۔ تلنگانہ کی نمائندگی وزیر برقی بھٹی وکرامارکا کے علاوہ پرنسپل سکریٹری انرجی سندیپ کمار سلطانیہ، سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر مشرف فاروقی نے کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برقی منوہر لال کھتر سے بھٹی وکرامارکا نے ملاقات کی اور ریاست کو درپیش مسائل پر نمائندگی کی۔ ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے وزرائے برقی کے اجلاس میں ملک میں برقی ضرورتوں کے علاوہ زرعی اور دیگر شعبہ جات کو سربراہی کا جائزہ لیا گیا۔ بھٹی وکرامارکا نے تلنگانہ میں زرعی شعبہ کو مفت برقی سربراہی کے علاوہ غریبوں کو 200 یونٹ مفت سربراہی کی اسکیم سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں برقی پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔1